21 جنوری، 2019، 9:26 PM

امریکہ آج بھی سیاہ فام مردوں اور عورتوں کے حقوق پامال کررہا ہے

امریکہ آج بھی سیاہ فام مردوں اور عورتوں کے حقوق پامال کررہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پریس ٹی وی کی اینکر کی امریکہ میں گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ آج بھی سیاہ فام مردوں اور عورتوں کے حقوق پامال کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پریس ٹی وی کی اینکر کی امریکہ میں گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ آج بھی سیاہ فام مردوں اور عورتوں کے حقوق پامال کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نےسوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں پریس ٹی وی کی اینکر کی امریکہ میں گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کے بارے میں وضاحت کرنی چاہیے کہ ایک نامہ نگار اور بزرگ ماں کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے اسے قید میں کیوں رکھا گیا ہے ؟ انھوں نے مارٹین لوٹر کینگ کے قتل کے 50 سال بعد بھی امریکہ میں سیاہ فام مردوں اور عورتوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔

News ID 1887485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha